بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ساڑھے چھ من افیون برآمد

کارگوآفس اسلام آباد میں برطانیہ سے بھیجے جانیوالے پارسل سی10.5کلوگرام ہیروئن برآمد

جمعہ 23 فروری 2024 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے علاقے مستونگ سے ساڑھے چھ من سے زائد افیون قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید کارروائیوں میں بلوچستان کے علاقے مستونگ کے کلی کانک میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 255کلوگرام (6 من 375گرام)افیون تحویل میں لی گئی۔

بلوچستان میں ایک اورکارروائی کے دوران لکپاس ٹول پلازہ مستونگ کے قریب 22کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارگوآفس اسلام آباد میں برطانیہ سے بھیجے جانے والے پارسل سی10.5کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق اسلام آبادائیرپورٹ پرقطرجانے والے مسافرسی68آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے گئے، لاہورمیں واقع کورئیرآفس میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سی2.5کلوگرام آئس جبکہ لاہورائیرپورٹ پرنائیجریا سے بھیجے گئے پارسل سی330گرام کوکین برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاورکے باچاخان ائیرپورٹ پردوحہ جانے والے مسافرکے سامان سی1.8کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی، ایم ون موٹروے اسلام آباد ملزمان سے 29کلوگرام چرس، شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ملزمان سی7کلوگرام چرس جبکہ محلہ عثمانیہ گلگت کے قریب گرفتارملزمان سے ایک کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق مذکورہ تینوں کارروائیوں کے دوران7ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی،گرفتارملزمان کے خلاف انسدادمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیاگیا۔