سجاول میں محکمہ تعلیم سندھ کے ریفارم سپورٹ یونٹ تھر ایجوکیشن الائنس اور یونیسف کی جانب سے لگائے گئے سہہ روزہ سائنس فیسٹیول کا اختتام

پیر 26 فروری 2024 17:25

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2024ء) سجاول میں محکمہ تعلیم، ریفارم سپورٹ یونٹ، تھر ایجوکیشن الائنس اور یونیسف کے تعاون سے جاری یوتھ اسٹیم لرننگ فیسٹیول تیسرے روز ہائے اسکول گراونڈ سجاول میں اختتام پذیر ہوا، فیسٹیول کے آخری روز پر بدین، ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا ، تعلیمی افسران اور رضاکاروں کو ڈپٹی کمشنر سجاول عبدالواجد شیخ، ڈائریکٹر تعلیم اقبال میمن، تھر ایجیوکیشن الائنس کے سی ای او پرتاب، آر ایس یو کے مجیب کھتری و دیگر حکام نے ایوارڈ، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالواجد شیخ نے سائنسی فیسٹیول کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ فیسٹیول میں تعلیمی ماہرین، سماجی رہنمائوں آفاق احمد، منور میمن، عباس کھوسو، محمد خان سموں، پربھو ستیانی، سنجئہ متھرانی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول میں تین اضلاع کے پچاس سے زائد اسکولوں کے طلبا نے سائنسی ماڈلز نمائش کے لیے پیش کیے۔ سجاول کے تمام اسکولوں کے بچوں، اساتذہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے فیسٹیول میں شرکت کرکے بچوں کی ہمت افزائی کی۔ فیسٹیول تین روز تک جاری رہا اور طلبا اور طالبات نے بھرپور شرکت کرکے معلومات حاصل کی۔فیسٹیول پر سائنس پر کام کرنے والے اداروں نے بھی اپنے اسٹالز لگا کر بچوں کو آگاہی دی۔