27فروری کی ذلت آمیز شکست کی یادیں ہندوتوا حکمرانوں کے ذہنوں میں آج بھی تازہ ہیں، رپورٹ
منگل 27 فروری 2024 11:56
(جاری ہے)
بھارتی فضائیہ نے 26فروری 2019کی شب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں حملہ کیا تھااور بھارتی طیارے بالاکوٹ کے جنگل میں ایک مدرسے کو نشانہ بنایا تھا ۔
بھارت کی روایتی فوجی برتری کاغرور پاک فضائیہ نے اس وقت خاک میں ملا دیا جب اس نے ایک ڈاگ فائٹ میں بھارتی فضائیہ کے 2طیارے مار گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ پکڑ لیا۔ 27فروری 2019کو مختصر فضائی لڑائی میں پاکستان کی فتح بھارت کو پریشان کرتی رہے گی۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے بھارتی فضائیہ کو اس قدر الجھا دیا تھاکہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس میں پائلٹ سمیت اس کا عملہ ماراگیا اور بھارت کو ایک واضح پیغام ملا کہ پاکستان کے ساتھ الجھنے کی کوشش مت کرنا۔پاک فضائیہ کی اس کارروائی سے خود کو ایک اعلیٰ فوجی قوت کے طور پر منوانے کابھارت کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو نے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے پختہ عزم، صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ بھی ہواہے۔ 5 سال قبل26فروری 2019کو بھارتی فضائیہ نے بالاکوٹ کے قریب ایک دینی مدرسے کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا تھا جسے بھارت نے عسکریت پسندوں کا کیمپ قرار دیا تھا اور 300سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم پاکستان اور متعدد بین الاقوامی مبصرین نے اس دعوے کی نفی کی تھی کیونکہ وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا اوربھارتی میزائل واضح طور پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت بالاکوٹ حملے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی۔بھارتی اپوزیشن بالخصوص کانگریس نے بھی بی جے پی حکومت کی جانب سے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ۔ راہول گاندھی اور نوجوت سنگھ سدھو نے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی تصدیق اور شناخت کا مطالبہ کیاتھا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.