آفتاب خان شیرپاؤ کا مردان میں ایس پی اعجاز خان شیرپاؤ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل 27 فروری 2024 15:25

آفتاب خان شیرپاؤ کا مردان میں ایس پی اعجاز خان شیرپاؤ کی شہادت پر گہرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) چیئرمین قو می وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے مردان میں ایس پی اعجاز خان شیرپاؤ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مردان کاٹلنگ میں دہشتگردوں سے نبردآزما ایس پی اعجاز خان شیرپاؤ کی شہادت کا سن کر دلی دکھ ہوا، میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس فورس کی جان فروش داستان کو ہم کبھی بھلا نہیں سکتے ۔