سیالکوٹ ،پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہید کانسٹیبل کی برسی کے موقع پر ان کے گھر آمد،قبر پر سلامی پیش کی

منگل 27 فروری 2024 16:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) سیالکوٹ پولیس کے کانسٹیبل شہید محمد سرور خان کی برسی کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران کی شہید کے گھر آمد فیملی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق بہادر سپوت کانسٹیبل محمد سرور خان سال2000 میں شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے گولیوں کی زد میں آکر شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہواتھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس کے اعلیٰ افسران شہید کانسٹیبل کے گھر گئے،تعزیت کی اور قبرپر سلامی پیش کی۔قوم کے اس بہادر بیٹے کی برسی کے موقع پر ڈی پی او محمد حسن اقبال نے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں،ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔