گومل یونیورسٹی میں امن میلہ ویکجہتی نائٹ کا انعقاد' وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ مہمان خصوصی تھی' کرنل محمد حسیب الرحمن کی خصوصی شرکت
منگل 27 فروری 2024 21:33
(جاری ہے)
امن میلہ و یکجہتی نائٹ میں پاکستان کے مشہور و معروف ادارکار جن میں پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے سینئر اداکارہ باطن فاروقی (تمغہ امتیاز)، مزاحیہ اداکارہ ' ڈرامہ رائٹر اور سٹیج اداکارذوالقرنین حیدر'معروف مزاحیہ سٹیج اداکار و دنیا نیوز ٹی وی کے مشہور پروگرام حسب حال کے نواز انجم ، معروف مزاحیہ سٹیج اداکارحامد رنگیلا سمیت عبدالجبار باری، ریاض صدیقی ، ریحا یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔
پاکستان کے چاروں صوبوں کی آپس میں محبت'یگانگت ملنساری پر مبنی نہایت ہی خوبصورت ڈرامہ پیش کیا جس کو شرکا نے خوب سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ کی مانند ہے جہاں مختلف ثقافت سے وابستہ لوگ مختلف پھولوں کی طرح بستے ہیں اور ہر ایک کی اپنی خوشبو ہے جس سے یہ گلدستہ ہمارا پاکستان مہک رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلبا میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشکیب اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے لئے آج نہایت ہی خوشی کا مقام ہے پاکستان کے نامور ادارکار آج ہمارے درمیان موجود ہیں اور میں اپنی اور تمام گومل یونیورسٹی کی طرف سے ان تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوںکیونکہ یہ وہ ستارے ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت ، محنت اور لگن سے نہ صرف اپنا بلکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام دیگر ممالک میں بھی روشن کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ جس طرح آج انہوں نے پاکستان سے محبت کا پیغام دیا وہ قابل دیدہے۔ جس پر میں مجھے سمیت تمام گومل یونیورسٹی انتظامیہ ، طلبا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج کے بہترین اور کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے انتہائی قلیل وقت میں اتنا بڑا، اچھا اور منظم پروگرام تشکیل دیا جس پر وہ سب داد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے اختتام پر طلبا نے اپنی ثقافتی رقص بھی پیش کئے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.