شہریوں کی شکایات پر کام کاجائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا محلہ مہدی شاہ کا دورہ

منگل 27 فروری 2024 22:06

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) شہریوں کی شکایات پر کام کاجائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے محلہ مہدی شاہ کا دورہ کرکے نکاسی آب کی صورتحال فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ بابا مہدی شاہ میں نکاسی آب کے مسئلہ پر کام کی چیکنگ کیلئے ڈی سی جہلم کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے میونسپل کمیٹی افسران کے ہمراہ دورہ کیا اور علاقے میں سیوریج کے مسائل بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے اہل علاقہ کی شکایات کو فوری دور کرنے کیلئے ایم سی افسران کو ہدایات دیں۔اس موقع پر سی او ایم سی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :