سوات ،اغوائیگی کی کوشش کرنیوالے ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا

منگل 27 فروری 2024 19:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2024ء) سوات کے علاقے شیرپلم میں اغوائیگی کی کوشش کرنے والے ملزمان نے پولیس تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ۔ ملزمان نے گھاس ڈیلرپر بہیمانہ تشدد بھی کیا ۔ملزمان سے بھتے کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی مٹہ سرکل حبیب اللہ خان اور ایس ایچ اوتھانہ شکردرہ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان ہارون رشید ،حضرت شیر اور طارق شاہ نے مل کر گھاس ڈیلر راجدرحمن سکنہ مردان سے رقم ہتھیانے کے لئے تشدد کانشانہ بنایا اور بے ہوش کرکے اسے قریبی ڈیرے پر لے جاکر اس کے بھائی سے رقم کا تقاضا کیا ۔

پولیس کو اطلا ع ملنے پر تینوں ملزمان کو گرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اوررکشاکو بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے بھتے کی وصول شدہ رقم اور ایک ملزم حضرت شیر سے آئس بھی برآمد ہوئی ہے ۔ملزمان سے اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :