فلسطین کی فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی

آگے کے شعلے اتنے بلندتھے کہ ہمسایہ ملک اردن سے بھی دیکھے گئے

بدھ 28 فروری 2024 13:25

فلسطین کی فیکٹری میں شدید آگ بھڑک اٹھی
مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) الخلیل شہر میں رائل پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کئی فائر فائٹنگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ اتنی زیادہ اور بلند کہ تھی اردن کے بعض علاقوں میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ اردن کے کئی شہری اسے دیکھنے کے ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔فلسطین میں الخلیل کے میئر، تیسیر ابو سنینہ نے کہا کہ آگ اب تک کی تاریخ میں سب سے بڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس کو آگ ہماری فائر فائٹنگ دستیاب صلاحیتوں سے زیادہ ہے کیونکہ فیکٹری میں استعمال ہونے والا مواد انتہائی آتش گیر ہے۔ اور صورتحال قابو سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس کا عملہ اور الخلیل فائر ڈیپارٹمنٹ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں جائے وقوعہ پر پہنچے جو پلاسٹک اور کیمیکل کے گوداموں تک پہنچ گئی۔ خدشہ یے کہ آگ قریبی گھروں تک پھیل جائے گی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آتشزدگی کی جگہ سے دور رہیں۔یہ کارخانہ جو الخلیل شہر کے شمال میں بیر حرم الرما کے علاقے میں واقع ہے، فلسطینی معیشت کا اہم مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس میں تقریبا ایک ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :