مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے کلیم اعوان کی دلی مبارکباد

بدھ 28 فروری 2024 18:15

مراد علی شاہ کو تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر سندھ سائیکلنگ ایسو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) مراد علی شاہ کے تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان نے دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور محمد بخش خان مہر کو بھی دوسری مرتبہ وزیر کھیل سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید کہا کہ سابق مرحوم وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ کے جانشین مراد علی شاہ نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں سائیکلسٹوں کی فلاح و بہبود کے بے شمار اقدامات اٹھائے تھے اور 2017میں محمد بخش خان مہر نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی سرپرستی میں سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی 1500کلومیٹر طویل’’ ٹور ڈی سندھ سائیکل ریس‘‘منعقد کی تھی جس میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے نقد انعامات تقسیم کئے گئے تھے جن میں پہلا انعام 10لاکھ روپے تھا۔

مراد علی شاہ کے تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر سندھ بھر کے سائیکلسٹوں خصوصاً لیاری، ملیر او رمنگھوپیر کے سائیکلسٹوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔انہوںنے ا س خواہش کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس مرتبہ پہلے سے بھی ذیادہ عزم و ہمت کے ساتھ سائیکلنگ اور سائیکلسٹوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔