پاکستان میں 16ویں قومی اسمبلی کی تشکیل جاری ہے ۔اس سے قبل 15قومی اسمبلیاں تشکیل دی جا چکی ہیں ۔10 اگست 1947 کو پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی تشکیل دی گئی،بلوم برگ

بدھ 28 فروری 2024 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2024ء) بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں 16ویں قومی اسمبلی کی تشکیل جاری ہے ۔اس سے قبل 15قومی اسمبلیاں تشکیل دی جا چکی ہیں ۔10 اگست 1947 کو پاکستان کی پہلی قومی اسمبلی تشکیل دی گئی ۔دوسری اسمبلی 28 مئی 1955ئ سے 7 اکتوبر 1958ئ تک کام کرتی رہی ۔تیسری اسمبلی 8 جون 1962 سے 12 جون 1965 تک کام کرتی رہی۔چوتھی اسمبلی 12 جون 1965ئ سے 25 مارچ 1969 تک کام کرتی رہی۔

پاکستان کی پانچویں اسمبلی 14 اپریل 1972 1977 تک رہی ۔26 مارچ 1977 سے 5 جولائی 1977\۔20 مارچ 1985 سے لیکر 29 مئی 1988ئ تک کام کرتی رہی ۔

(جاری ہے)

آٹھویں اسمبلی 30 نومبر 1988 سے 6 اگست 1990 تک کام کرتی رہی ۔نویں اسمبلی 3 نومبر 1990ئ کو معرض وجود میں آئی 1993 جولائی تک حکومت قائم رہی ۔دسویں اسمبلی نے 15 نومبر 1993 کو حلف اٹھایا نومبر 1996 تک رہی ۔15 فروری 1997ئ سے 12 اکتوبر 1999 تک رہی ۔

16 نومبر 2002ئ کو اسمبلی نے حلف اٹھایا۔اسمبلی کی تحلیل سے 12 روز قبل 3نومبر 2007 کو مارشل لا لاگو ہوا ۔تیرویں اسمبلی نے 16 مارچ 2008ئ کو حلف اٹھایا 17مارچ 2013 تک قائم رہی۔چودھویں اسمبلی 1جون 2013 کو بنائی گئی جو 31مئی 2018 کو اپنی مدت پوری کرنے پر اختتام پذیر ہوئی ۔پندروہیں قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست 2018 کو منعقد ہوا 9اگست 2023۔قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 19فروری 2024 کو ہوگا۔