چاغی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 29 فروری 2024 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مدہ اطلاعات کے مطابق دالبندین، چاگئے، نوکنڈی،تفتان یک مچھ، آمری، پاک ایران سرحدی علاقے سیندک ، کچاو، تفتان ،تالاب اور پاک افغان سرحدی علاقے برابچاہ، ودیگر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دو بارہ وقفے وقفے سیجاری ہیں مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی ٹھنڈ ہوائیں چلنے سے موسم کافی سرد ہوگئے،چاغی میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ رات سے جاری ہیں دراثنا ماشکیل بھگ ایرایا میں بھی سیکڑوں گاڑیوں کیچڑ میں بارشوں کی سبب پھنس گئے ہیں بھگ ایریا ماشکیل خان پینل کے سینئر رہنما و ڈسٹرکٹ واہس چیئرمین میر اسفندیار یارمحمدزئی اور نوکنڈی لیویز رسالدار جاوید عیسی زئی ، بابو ندیم ایجباڑی اور کیو آر ایف ٹیم بھگ ایریا میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے آمون ماشکیل کاچر ایریا میں پہنچ گئے جہاں زمینی رابطہ مکمل طور پر بھگ کاچر ایرایا منقطع ہوچکا ہے اس کے باوجود ڈسٹرکٹ واہس چیئرمین اسفندیار یار محمد زئی اور رسالدار جاوید عسی زئی ، بابو ندیم ایجباڑی اور کیو آر ایف نوکنڈی ٹیم نے ہمت کا مظاہرہ کرکے کئی پھنسے ہوئے گاڑیوں کے مالکان تک پہنچ کر انکو خوراک ، پانی و دیگر ضروری اشیا فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ،ڈسٹرکٹ واہس چیئرمین میر اسفندیار خان یارمحمدزئی نے کہا کہ جہاں تک ہم اپنی گاڑیوں تک جاسکتے تھے وہاں تک گئے اور لوگوں کو خوراک پانی پہنچا دیا کافی گاڑیاں اپنی مدد آپ کے تحت نکلنے میں کامیاب ہوچکے تھے کافی گاڑیاں اب بھی پھنسے ہوئے جنکا نکالنا ممکن نہ تھا چونکہ راستہ انتہائی خراب اور دشوار ہیں انھوں نیضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ تمام گاڑیوں کو ریسکیو کیا جائے۔