اویس لغاری کا منفرد اعزاز

والد کے بعد اب بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے

جمعرات 29 فروری 2024 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار اویس احمد خاں لغاری نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔سردار اویس احمد لغاری کے ہمراہ ان کے بیٹے عمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔

(جاری ہے)

2002میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں لغاری دونوں بیک وقت ایم این اے منتخب ہوئے تھے اور موجودہ اسمبلی کے اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔اس طرح اویس احمد خاں لغاری پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے والد کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے۔