فیصل آباد،بسنت تہوار پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے سکیورٹی پلان تیار، 1753 اہلکاروں و افسران کو ڈیوٹی تفویض

جمعرات 29 فروری 2024 22:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2024ء) بسنت تہوار، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ روکنے کیلئے فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا،ضلع بھر میں کارروائیوں کیلئے 1753 اہلکاروں و افسران کو ڈیوٹی تفویض کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق غیر قانونی بسنت کی آڑ میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا خونی کھیل روکنے کیلئے فیصل آباد پولیس نے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ضلع بھر میں کارروائیوں کیلئے 1753 اہلکاروں و افسران کو ڈیوٹی تفویض کردی گئی۔

(جاری ہے)

ٹاون و سرکل افسران کی زیر نگرانی پولیس کی خصوصی ٹیمیں اپنے اپنے علاقہ کی بلند عمارتوں سے دور بین کے ذریعے پتنگ بازوں کی نشاندہی جبکہ پولیس کی دیگر ٹیمیں اس نشاندہی پر ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائیں گی ۔ ترجمان کے مطابق سی پی او محمد علی ضیا نے پتنگ بازی روکنے کیلئے پلان کی منظوری دیدی۔ پلان کے مطابق منچلوں کے خلاف کارروائی کیلئے گشت پر موجود پولیس ٹیموں کو چھتوں سے گرفتاری کیلئے سیڑھی ساتھ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس ایچ اوز کو علاقہ کی مساجد میں پتنگ بازی پر پابندی کے اعلانات کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔