ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتا ہوں، امریکی صدر

جمعہ 1 مارچ 2024 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتے ہیں ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس نے صدر جو بائیڈن کی طبی معائنے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے تحت وہ صدارتی ذمے داریاں پوری کرنے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے سالانہ طبی معائنے کے حوالے سے مذاق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ وہ اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان دکھائی دیتے ہیں ۔

وائٹ ہاؤس نےبتایا کہ جوبائیڈن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری ہسپتال پہنچے جہاں وہ ڈھائی گھنٹے تک موجود رہے، اس سالانہ معائنے میں 20 ڈاکٹروں کی ٹیم شامل تھی۔بعدازاں وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال سے کچھ مختلف نہیں ۔ واضح رہے کہ ایک سروے کےمطابق 86 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ بائیڈن دوسری بار صدر بننے کےلیے عمر رسیدہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :