ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ کا تھانہ اگو کی میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 1 مارچ 2024 11:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2024ء) ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ غلام عباس نے گزشتہ روز تھانہ اگو کی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کو فوری انصاف مہیا کرنے کے احکامات صادر کیے۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ نے تھانہ اگوکی میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ پولیس ضلع بھر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تھانہ اگوکی میں آنے والے سائلین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور حسن اخلاق سے پیش آیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ کھلی کچہری میں ڈی ایس پی صدر سرکل سیالکوٹ صابر حسین چٹھہ اور ایس ایچ او تھانہ اگو کی انسپکٹر اصغر خان بھی موقع موجود تھے۔ خیال رہے کہ یہ لھلی کچہری کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر کیا گیا۔