لواری ٹنل ، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری ، یاک فوج کی جانب برف میں پھنسے مسافروں کا ریسکیو مشن

پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ، بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے، رپورٹ

جمعہ 1 مارچ 2024 19:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) لواری ٹنل ، کالام اور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری ، یاک فوج کی جانب برف میں پھنسے مسافروں کا ریسکیو مشن ،قریبی آرمی کیمپس سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بند سڑکوں کو فعال کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شدید برفباری سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں،پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور بھاری مشینری کی تعیناتی سے تمام سڑکوں سے برف ہٹائی جا رہی ہے،برف میں پھنسے مسافروں کو قریبی آرمی کیمپس سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات مہیا کی جا رہی ہیں،لواری ٹنل اور مالم جبہ میں ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو کام جاری ہے۔

اور آمدورفت کو بحال کیا جا رہا ہے ،پاک فوج کی جانب سے گذشتہ رات سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے،پاک فوج کی جانب سے شدید برف باری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :