Live Updates

لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری

ہفتہ 2 مارچ 2024 10:40

لوئر چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) ضلع لوئر چترال میں لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے،چترال میں اب تک 55 سے 60 انچ برف پڑ چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے مطابق لوئر چترال میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ لواری چترال سائیڈ پر 55 سے 60 انچ جبکہ دیر سائیڈ میں 40 سے 45 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

لواری اپروچ روڈ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا ہے، روڈ کلئیر ہونے کے بعد آگاہ کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی ٹنل میں موجود ہیں اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ڈرائیورز اور مسافر حضرات سے گزارش کی ہے کہ راستے کلئیر ہونے تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات