شاہ رخ خان نے انڈیا کے 30 طاقتورترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی

ہفتہ 2 مارچ 2024 20:39

شاہ رخ خان نے انڈیا کے 30 طاقتورترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انڈیا کے 30 طاقتور ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے 100طاقتور ترین افراد میں انڈین سپر اسٹار 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے 2023میں انڈیا سینما کو تین بلاک بسٹر پٹھان، جوان اور ڈنکی دیں اور مجموعی طور 2500کروڑ کا بزنس پیدا کیا۔واضح رہے کہ اداکار کے اگلے فلمی پروجیکٹ کے حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ سجوئے گھوش کی نئی فلم کنگ میں اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :