وادی شگر سیاحت کا حب ہے، یہاں سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اور کوہ پیما آتے ہیں، کوہ پیمائی کے شوقین افراد کیلئے یہ خطہ جنت ہے،ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم گلگت بلتستان

ہفتہ 2 مارچ 2024 22:23

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم گلگت بلتستان ذاکر حسین نے کہا ہے کہ وادی شگر سیاحت کا حب ہے، یہاں سب سے زیادہ غیر ملکی سیاح اور کوہ پیما آتے ہیں، کوہ پیمائی کے شوقین افراد کیلئے یہ خطہ جنت ہے،ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ٹورزم ذاکر حسین کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی، سی کے این پی کے ڈائریکٹر راجہ عابد حسین،ٹورازم ڈیپارٹمنٹ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ، باقر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ شگر، ٹور آپریٹرز کمپنیوں کے نمائندگان، تستے، اسکولی، کورفے،منجنگ اور تھونگل، سرنگو برالدو کے نمبرداران و سرکردگان و دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا مقصد پورٹرز اور بوجھ اٹھانے والے جانوروں کے معاوضے کا تعین اور اس کی ریگیولیشن، سی کے این پی اور اسامیان برالدو کے درمیان موجود تحفظات کو دور کرنا، بلترو ایریا میں صفائی ستھرائی، لائٹنگ، کیمپنگ و دیگر انتظامات کو قانونی شکل دینا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :