فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری

ے زا ئد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے

اتوار 3 مارچ 2024 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) فیصل آباد شہر اور گردونوا ح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری، 120سے زا ئد مقا ما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے‘ موٹرسائیکل چوروں کے گروہ درجنوں شہریوں کو پیدل کر گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے پر مجبور‘ شہری عدم تحفظ کا شکار‘ پولیس روائتی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طارق آباد کے جاوید سے 50ہزار روپے‘ فون‘ ڈی پی ایس سکول کے باہر دائود سے نقدی‘ فون‘ الائیڈ موڑ پر غلام عثمان سے نقدی‘ فون‘ بھوآنہ بازار کے قریب شاہد رسول سے 20ہزار روپے‘ فون‘ نعمت آباد گلی نمبر5 کے باہر نعیم کی فیکٹری میں داخل ہونیوالے ڈاکو 5لاکھ نقدی اور فونز لے اُڑے‘ رحیم ٹائون کے قریب احسن سے 4ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ موٹرمارکیٹ میں اسلم بٹ کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ نابھہ روڈ پر سراج علی سے 10ہزار روپے‘ فون‘ چاندنی چوک میں ایاز محمود سے زیورات‘ نقدی‘ فون‘ ڈی گرائونڈ کے قریب علی حیدر سے فون چھین لیا‘ بلال گارڈن کے نعمان حنیف سے 13ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ غالب سٹی میں قرة العین کے گھر کا صفایا کر دیا گیا‘ 203 رب کے رشید کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا‘ مراد کالونی کے رہائشی عمران علی نے بتایا کہ وہ اپنی ریڑھی پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سبزی منڈی جا رہے تھے کہ جب وہ ’’گو‘‘ پٹرول پمپ کے قریب پہنچے تو کار سوار مسلح افراد نے ان کو روکا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے گن پوائنٹ پر ریڑھی پر سوار دیگر ساتھیوں کی تلاشی لیتے ہوئے نقدی‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،فیصل آباد روڑ شیخاں والی بستی میں محمد یاسین نے کباڑ کی دوکان بنا رکھی ہے، تین مو ٹر سائیکل سوار ڈاکو دوکان پر آئے اور اسلحہ کے زور پر مذکورہ شخص سے نقدی چھین لی، تھا نہ ترکھا نی کے رہا ئشی محمد شکیل سے 3کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر اس سے اسکا رکشہ، مو بائل نقدی مالیت 3لا کھ 73ہزار روپے غلام مصطفی سے نقدی1لاکھ 77ہزار روپے عبدالمجید سے نقد ی 15ہزار روپے چھین لیے جبکہ محمد شہزاد سکنہ441گ ب کی نا معلوم چور 3عدد بیٹریاںما لیت60ہزار روپے چور کر کے لے گئے علمدار حسین شاہ سکنہ136گ ب کی 2نا معلوم چور اسکی گائے مالیت 3لاکھ 50ہزار چوری کر کے لے گئے،بیس لائن کے قریب علی رضا سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ 202 رب کے نعمان علی کی دکان لوٹ لیا‘ 26 ج ب کے ابصار سے نقدی‘ فون‘ 146 رب کے ظفراللہ سے نقدی‘ فون‘ 111 ج ب کے رفیق کی حویلی سے بکرے‘ عابد محمود کے ڈیرے سے مویشی چور لے اُڑے‘ 243 رب کے فیصل سے 15ہزار روپے‘ فون‘ غلام مرتضیٰ کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو لاکھوں کا سامان لے گئے‘ محمد عرفان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ 72 ج ب کے نوید سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے‘ 65 ج ب کے عادل مسیح سے نقدی‘ فون‘ 72 ج ب کے زاہد سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 92 گ ب کے یونس کی حویلی سے مویشی‘ 57 ج ب کے نعمان سے 26ہزار روپے‘ فون‘ بٹالہ کالونی میں طیب سے 55ہزار روپے‘ فون‘ ہلال روڈ پر قیصر عباس سے نقدی‘ فون‘ شادی پورہ میں آصف سے نقدی‘ فون‘ نثار کالونی کے عمیر سے پرس چھین لیا‘ سمن آباد کے عامر علی سے 1 لاکھ روپے‘ فون‘ نوابانوالہ کے سنی فرحان سے 40ہزار روپے‘ لیپ ٹاپ‘ 237 رب کے ابوہریرہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ریلوے روڈ پر عمر حیات سے 55ہزار روپے‘ فون‘ 209 رب کے قریب تنویر سے 6ہزار روپے‘ فون‘ بجلی گھر کے باہر وسیم اختر سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ علی ہائوسنگ کے قریب عمران سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ گندا نالہ کے قریب چور ایف ڈبلیو ایم سی کا کوڑا کا کنٹینر لے اُڑے‘ 209 رب کے عرفان خان سے نقدی‘ فون‘ 237 رب میں آصف علی کے فارم سے سولر پلیٹس چور لے گئے‘ عیدگاہ روڈ پر جبار کی دکان کا صفایا کر دیا‘ لنڈا بازار کے قریب عبدالحفیظ سے نقدی‘ فون‘ 68 گ ب کے لیاقت علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 119 گ ب کے شکیل سے نقدی‘ فون‘ 353 گ ب کے خضرحیات سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 147 گ ب کے زین علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ 568 گ ب میں سجاد احمد کی دکان کے تالے توڑ کر 8لاکھ کا سامان لے اُڑے‘ 74 گ ب کے احمد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 194 گ ب کے وقاص کے ڈیرے سے لاکھوں کے بکرے‘ چھترے چور لے گئے‘ 205 رب کے نواز سے نقدی‘ فون‘ 210 رب کے جہانزیب سے نقدی‘ فون‘ 424 گ ب کے عادل سے نقدی‘ فون‘ 491 گ ب کے توصیف احمد کی حویلی سے مویشی چور لے گئے‘ 466 گ ب کے عبدالحمید سے نقدی‘ فون‘ 531 گ ب کے غلام مصطفی سے نقدی‘ فون‘ 520 گ ٹ