جدہ بندرگاہ کے ذریعہ 1.2 ملین ایمفیٹامین گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اتوار 3 مارچ 2024 13:35

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) سعودی ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ مل کر جدہ بندرگاہ کے ذریعے الیکٹرک اوون کی کھیپ کے اندر 12 لاکھ 98 ہزار 886 ایمفیٹامین گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دو وصول کنندگان کو ریاض کے علاقے اور جدہ گورنریٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے ایک سوڈانی شہریت رکھتا اور دوسرا سعودی شہری ہے۔ سکیورٹی حکام نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں منشیات سے متعلق معلومات دینے کے لیے نمبر 911 پر کال کریں۔ دیگر علاقوں سے معلومات دینے کے لیے نمبر 995 پر کال کی جا سکتی ہے۔