قومی وطن پارٹی کا اہم اجلاس (آج) طلب، سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا

اتوار 3 مارچ 2024 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2024ء) قومی وطن پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی )کااجلاس (آج) پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپا نے سی ای سی اجلاس طلب کیا جس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے مشاورت اور ملاقاتوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں انتخابی نتائج پر قومی وطن پارٹی کے تحفظات اور احتجاجی تحریک پر غور کیا جائے گا۔