ڑ*ختم نبوت وناموس رسالت کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگی:شان علی قادری

ٌقادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کیخلاف جمعیت عوام اہلسنت پاکستان کی تحفظ ختم نبوت کانفرنس

اتوار 3 مارچ 2024 18:35

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) جمعیت عوام اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے خلاف سنی تنظیمات کی تحفظ ختم نبوت آل پارٹیزکانفرنس، مرکزاہلسنت رنگ محل لاہور میں پیرسید محمد عثمان شاہ نوری چیرمین نوری فاؤنڈیشن کی صدارت میں منعقدہوئی جبکہ مہمان خصوصی علامہ سردارخان محمدلغاری تھی-کانفرنس میں جمعیت علماء پاکستان،تحفظ ناموس رسالت محاذ،جماعت اہلسنت پاکستان،سنی اتحادکونسل،تحریک منہاج اسلام کے رہنماؤں مبلغ اہلسنت صاحبزادہ محمد شان علی قادری،پیربابا معظم علی چشتی،پیرمحمداکمل قادری،علامہ عبداللہ ثاقب قادری،شیخ شیرازنعیم،قاری محمد حنیف قادری، ناصرمحمود، علی رضا بخاری، محمد ریاض چوہدری،مولانا اسماعیل نقشبندی اور حمزہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کواپنے آقاومولا حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰؐ کی عزت وناموس اپنی جانوں سے کہیں زیادہ عزیز ہے اس لئے غیور مسلمان اپنی جان،مال اوراولادسب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن آقا ؐکی ختم نبوت وناموس رسالت کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرسکتے صاحبزادہ محمد شان علی قادری نے کہا کہ آج ہم عرس غازی ممتاز قادری وختم نبوت کانفرنس میں عہد کرتے ہیں کہ ہم قانون تحفظ ناموس رسالت دفعہ,295c کو غیر مئوثر بنانے کی تمام سازشیں ملیامیٹ کردینگے مقررین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ قادیانیوں کے حق دیا گیا غیرآئینی فیصلہ واپس لیں اور فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی غیرآئینی وغیر شرعی سرگرمیوں کانوٹس لیکر قادیانی فتنہ کو آئین اور قانون کا پابند بنائے اگر توہین رسالت کے کسی مجرم کو ریلیف ملا تو پورا پاکستان سراپا احتجاج بن جائے گا۔