مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار محمد یعقوب خان ناصر کی میاں شہبازشریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش

اتوار 3 مارچ 2024 19:40

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2024ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میاں شہبازشریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا اب مہنگائی، غربت و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے،انہوں نے سرفراز بگٹی کو بھی وزیر اعلی کا حلف اٹھانے پر مبا رکباد دی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کےدیگر معاملات بھی جلدطے ہونگے ،انہوں نے کہا کہ گوادر میں شدید بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہوا ہے، امید ہے کہ سرفراز بگٹی پہلی فرصت میں وہاں کے عوام کو تکلیف اور مشکل صورتحال سے جلد نکال لیں گے۔\378