مارچ کا مہینہ مونگ کی کاشت کیلئے موزوں ہے،ترجمان

پیر 4 مارچ 2024 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ مارچ کا مہینہ مونگ کی کاشت کے لئے موزوں تصور کیا جاتا ہے لہذا کاشتکار مونگ کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت جلد مکمل کر لیں۔سوموار کو اپنے جاری بیان میں انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ جدید طریقہ ہائے کاشت سے مونگ کی پیداوار بڑھائیں اور صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مونگ کی فصل خشک آب و ہوا والے علاقوں میں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دھان کی منظور شدہ اقسام میں نیاب مونگ 2006، نیاب مونگ 2011، ازری مونگ 2006، نیاب مونگ 2016، بہاولپور مونگ 2017، ازری مونگ 2018، پی آر آئی مونگ 2018 جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال مونگ 6کاشت کریں۔ انہوں نے کہا کہ شرح بیج 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بذریعہ ڈرل ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ کاشت سے قبل بیج کو دوائی ضرور لگائیں تاکہ فصل بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :