تھانہ صدر کبیر والا کی حدود سے اغواء ہونیوالے دو بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا

پیر 4 مارچ 2024 16:58

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2024ء) تھانہ صدر کبیروالا کی حدود نیسلے فیکٹری کے قریب سے دو بچوں کے اغواہ کا معاملہ حل کر لیا گیا ،دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز رو ڈ سے دونوں بچوں کو نشہ آور اشیاء دے کر کچے کے علاقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکووں نے اغواہ کر لیا تھا ۔پولیس کی بھاری نفری نے جدید ٹیکنالوجی کے زریعہ اغواہ کاروں کا تعب کیا اور بر وقت ناکہ بندی کر کے کار ایکس ایل آئی سے دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ۔جبکہ اغواہ کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈی پی او خانیوال عمر فاروق نے دونوں بچوں کو بازیاب کروانے پر پوری شاباش دی ۔۔\378