سٹیٹ بینک انٹرنیشل بینکنگ کورس کے 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکاکا لاہور چیمبر کا دورہ
پیر 4 مارچ 2024 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور ملک کا دوسرا بڑا تجارتی اور صنعتی مرکز ہے جس کا قومی جی ڈی پی اور برآمدات میں حصہ نمایاں ہے۔
یہاں ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، فوڈ پروسیسنگ، آٹو پارٹس، انجینئرنگ، پلاسٹک، کیمیکل، پیپر اینڈ بورڈ، الیکٹرانکس، آئرن اینڈ اسٹیل اور پیکیجنگ وغیرہ جیسی اہم صنعتیں واقع ہیں جبکہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بھی اہم مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور قائداعظم بزنس پارک جیسی بڑی انڈسٹریل سٹیٹس بھی واقع ہیں۔ لاہور چیمبر سو سالہ تاریخ کا حامل ہے ، آج اس کے ممبران کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر کا بنیادی کام پالیسی ایڈووکیسی ہے۔ یہ جامع بجٹ تجاویز تیار کر کے حکومت کو غور کے لیے بھیجتا ہے تاکہ ٹیکس کی بے ضابطگیوں کو دور کیا جا سکے اور نجی شعبے کے نمائندوں کو نئے کاروباری اقدامات کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر حکومت کو انڈسٹریل، انویسٹمنٹ، ایس ایم ای اور تجارتی پالیسیز پر رائے دیتا ہے جبکہ ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سیمینارز اور ورکشاپس منعقد کرتا ہے۔ حال ہی میں لاہور چیمبر نے اپنے ممبران کو مفت ٹیکس ایڈوائزری خدمات فراہم کرنے کے لیے ٹیکس کلینک کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر باقاعدگی سے ایمبیسیڈرز ڈنر، اچیومنٹ ایوارڈز، ایکسپورٹ ٹرافی، آئی آئی ٹی ایوارڈز، آئی ٹی فری لانسنگ ایوارڈزسمیت دیگر اہم تقریبات منعقد کرتا ہے جبکہ ممبران کی سہولت کے لیے بہت سے تعلیمی اور طبی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ کاشف انور نے شرکاکو بتایا کہ لاہور چیمبر اپنے اراکین کی زیادہ سے زیادہ سہولت کے لیے اسمارٹ سروسز کا قیام عمل میں لایا ہے اور بہت سے وفاقی و صوبائی اداروں کے ہیلپ ڈیسک لاہور چیمبر میں کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر سماجی شعبہ میں بھی پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ سٹیٹ بینک اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد تبریز نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے ٹریننگ ونگ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ وزارت اکنامک افیئرز گزشتہ 10 سالوں سے اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جبکہ پاکستان 1968 سے اس قسم کی تربیت کا انعقاد کر رہا ہے اور اب تک 105 ممالک کے 1000 سے زائد مندوبین ان کورسز میں حصہ لے چکے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.