نئی حکومت صنعت دوست پالیسیاں تشکیل دے، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

پیر 4 مارچ 2024 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2024ء) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی حکومت صنعت دوست پالیسیاں تشکیل دے،سیمنٹ انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای)کے اعلامیے کے مطابق ملک میں فروری میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 19فیصد کم ہو کر 32لاکھ 59ہزار میٹرک ٹن رہی۔

(جاری ہے)

سیمنٹ کی مقامی کھپت سوا 20فیصد کم ہو کر 28لاکھ 63ہزار ٹن رہی اور سیمنٹ کی برآمدات ساڑھے 47فیصد اضافے سے 95ہزار 393میٹرک ٹن رہی۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ رواں مالی سال کے 8مہینوں میں سیمنٹ کی فروخت ڈھائی فیصد اضافے سے 3کروڑ 5لاکھ میٹرک ٹن رہی،ان 8ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت سوا چار فیصد کم ہو کر 2کروڑ 60لاکھ میٹرک ٹن رہی،آٹھ مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 73فیصد بڑھ کر 44لاکھ 96ہزار میٹرک ٹن رہی۔ترجمان اے پی سی ایم اے نے نو منتخب حکومت سے زیر التوا ترقیاتی منصوبوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی صنعت پر توجہ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

متعلقہ عنوان :