ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

منگل 5 مارچ 2024 12:01

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ عارف حبیب ریسرچ اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق فروری کے دوران ملک میں544000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ملک میں 503000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری کے مقابلہ میں فروری میں یوریا کی کھپت میں 11 فیصد کی کم ہوئی جنوری میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی جو فروری میں کم ہو کر 544000 ٹن ہو گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق فروری 2024 کے دوران ملک میں 124000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 27 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ملک میں 98000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 86 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جنوری میں ملک میں 67000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو فروری میں بڑھ کر 124000 ٹن ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :