اماراتی صدر کی صومالیہ میں زخمی فوجی سے ملاقات

ڈاکٹرز نے اماراتی صدر کو کیپٹن محمد سالم کی صحت اور علاج سے متعلق بتایا

منگل 5 مارچ 2024 12:56

اماراتی صدر کی صومالیہ میں زخمی فوجی سے ملاقات
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے صومالیہ میں زخمی ہونے والے فوجی سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی صدر نے کیپٹن محمد سالم النعیمی سے اتوار کو اسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرز نے اماراتی صدر کو کیپٹن محمد سالم النعیمی کی صحت اور علاج سے متعلق بتایا۔حال ہی میں صومالیہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں متحدہ عرب امارات کے کئی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔متحدہ عرب امارات کے فوجی اہلکار دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے طور پر صومالی مسلح افواج کو تربیت فراہم کر رہے تھے۔