پلانٹ بریڈرزکو ٹرانز جینک اقسام پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ماہرین جامعہ زرعیہ

منگل 5 مارچ 2024 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلات کی ایسی اقسام سامنے لانے اور فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی جانی چاہئے جن میں نہ صرف مختلف بیماریوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت ہوبلکہ زیادہ پیداوار کے ساتھ ساتھ ان میں نیوٹریشن کی مقدار بھی غیرمعمولی ہو۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ دنیا کے بیشتر ممالک خصوصاً چین میں فصلات کی ایسی اقسام سامنے لائی جا چکی ہیں لہٰذا پاکستان میں پلانٹ بریڈرزکو روایتی فصلات کے ساتھ ساتھ، زرعی اجناس، سبزیوں اور پھلوں کی ٹرانز جینک اقسام کو رواج دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی تاکہ کسان کی آمدنی میں اضافہ سمیت خریدار کو روایتی کے ساتھ ساتھ جینیاتی آمیزش کی حامل اجناس کی خریداری کاموقع میسر آسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہر چند ماضی میں زرعی مداخل کھادوں، بیجوں،آبپاشی اور سپرے کی زیادتی نے پیداوار کوآگے بڑھایا ہے تاہم نیا سبز انقلاب متناسب زراعت کے اصولوں پر وقوع پذیرہونے کی نوید دے رہا ہے جس کیلئے ترقی پذیرممالک خصوصاً پاکستان کو بروقت اقدامات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :