oشہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے

منگل 5 مارچ 2024 20:50

tسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2024ء) 205دن بیت جانے باوجود سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں سکھر کے صحافیوں کی جانب سے احتجاجی تحریک و علامتی بھوک ہٹرتال کا سلسلے جاری ہے اس سلسلے میں سکھر یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے سکھر پریس کلب کے رہنما شہزاد تابانی کی قیادت میںسکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا اس موقع پر صحافیوں نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے شدید نعرے بازی کی، احتجاج میںسکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر لودھی ، جلال الدین بھیو، یار محمد سومرو، عمر سومرو ، ناصر جعفری دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ شہید جان محمد مہر کی جام شہادت کو 205روز مکمل ہوگئے تاہم قاتل تاحال گرفتار نہیں کیئے گئے جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن جان محمد شہید کے خون سے انصاف نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ جب تک شہید جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا تب تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔#