بلدیہ عظمی کراچی کی کونسل کا اجلاس (کل) ہوگا

بدھ 6 مارچ 2024 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) بلدیہ عظمی کراچی کی کونسل کا ملتوی شدہ عام اجلاس (کل)جمعرات کوڈھائی بجے دن کونسل ہال، جمشید نسروانجی بلڈنگ (کے ایم سی بلڈنگ) میں منعقد ہوگا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے شہر کے لئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو تمغہ کراچی معہ نقد انعام دینے کی منظوری اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں بہتری، بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام پارکس کی تزئین و آرائش و سولر سسٹم کی تنصیب، محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ذریعے ویلے پارکنگ فیس وصولی، بلدیہ عظمی کراچی کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں پروگرام آفیسر(BS-17) کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرنا، عباسی شہید اسپتال کے شعبہ اطفال کا نام وسیلہ جہاں شعبہ اطفال رکھنا، پیش امام کی آسامی کے طریقہ تقرری میں ترمیم،مختلف محکموں کے موجودہ ایمپریسٹ اکانٹ کی رقم میں اضافہ کرنے کی منظوری شامل ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر امور بہ اجازت صدر اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :