سرائیکی کلچراور سرائیکی اجرک کا دن لاہور سمیت ملک بھر میں منا یا گیا

بدھ 6 مارچ 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) لاہور سمیت ملک بھر میں سرائیکی کلچراور سرائیکی اجرک کا دن منا یا گیا ۔ پاکستان سرائکی پارٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سرائکی پارٹی کی تمام اکائیوں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے سرائیکی ثقافتی دن منایا ،ان کا کہنا تھا کہ یہ مشن ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس وقت تک جاری رکھیں گے، سرائیکی وسیب کے تمام رنگ خوبصورت اور منفرد تہذیب وتمدن کے امین ہیں، پی ایس پی کی جانب سے لاہور ،ڈیرہ غازی خان، ملتان، احمد پور میں یونٹوں نے اس دن کو منانے اور اپنی مادری زبان اور ثقافت کا احترام کرنے کے لیے عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان تقریبات میں پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس ایڈووکیٹ، اللہ وسایا خان لنگاہ، جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، اکرم گھلو، ملک نعیم ایڈووکیٹ، ملک فہیم آرائیں سمیت پارٹی سینئرز نے شرکت کی۔ دوسری جانب سریکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح بھی سرائیکی کلچر ڈے منایا گیا جس کا مقصد سرائیکی کلچر اورثقافت کو اجاگر کرنا ہے ۔