معاشرے میں ہر قسم کے استحصال اور ناانصافیوں کی نشاندہی کرکے خواتین کو سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے،مشترکہ بیان

بدھ 6 مارچ 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری صاحبہ بڑیچ اور صوبائی سیکریٹری انسانی حقوق و امور خواتین عارفہ صدیق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام 8 مارچ 2024 صبح 10 بجے پریس کلب کوئٹہ میں خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے میں ہر قسم کے استحصال اور ناانصافیوں کی نشاندہی کرکے خواتین کو سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ خواتین کی شراکت داری کے بغیر نہ تو کوئی تبدیلی ممکن ہو سکی ہے اور نہ ہی معاشرے میں ترقی کا خواب پورا ہو سکا ہیبلکہ دنیا میں جہاں بھی خواتین کے کردار کو نظر انداز کردیا گیا ہے وہاں پر ابھی تک پسماندگی کا دور دورہ ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر جتنے بھی انقلاب برپا ہوئے ہیں یا انسانی و دیگر حقوق کیلئے تحریکیں چلی ہیں اس میں خواتین نے نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہاں تک کہ بہت سے قومی تحریکوں اور استعماری قوتوں کے خلاف جنگوں میں راہنمائی بھی کی ہے اور افغان تاریخ میں میوند کے ملالہ اس کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونخوانیپ کے خواتین کا شعبہ پشتونخوا وطن میں سیاسی شعور و آگاہی کیلئے بھرپور کاوشیں کرے گی اور خواتین کو متحرک اور قومی تحریک کا حصہ بنا کر انہیں منظم کرکے قومی غلامی سے نجات کی جدوجہد میں اپنے حصے کا کردار ادا کریگی۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ پشتونخوانیپ شعبہ خواتین کی طرف سے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔