اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن

بدھ 6 مارچ 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2024ء) ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف علاقوں سے (11) بھکاریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا، واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :