لیسکوکی شیراں والا گیٹ سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن

جمعرات 7 مارچ 2024 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کا چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اسی سلسلے میں ایس ڈی او شیراں والا گیٹ نے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن ایک اسنوکر کلب میں بجلی چوری پکڑی سنوکر کلب کے نیچے ایک پان شاپ تھی دونوں جگہوں پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔موقع پر تمام کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزمان کیخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 5500یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔