لیسکوکی شیراں والا گیٹ سب ڈویژن کابجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن: ترجمان لیسکو

جمعرات 7 مارچ 2024 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او شیراں والا گیٹ نے اسٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

دوران آپریشن ایک اسنوکر کلب میں بجلی چوری پکڑی سنوکر کلب کے نیچے ایک پان شاپ تھی دونوں جگہوں پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔موقع پر تمام کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزمان کیخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 5500 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :