پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے ، نہال ہاشمی

ہم ملکی معاشی وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی سے مل بیٹھے ہیں ، تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور تعمیری تنقید جاری رہے گی،رہنما ن لیگ

جمعرات 7 مارچ 2024 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو ویلکم کریں گے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم ملکی معاشی وسیع تر مفاد میں پیپلز پارٹی سے مل بیٹھے ہیں ، تنقید جمہوریت کا حسن ہے اور تعمیری تنقید جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونا چاہے گی تو انہیں ویلکم کریں گے ، اس وقت ہمار بنیاد فوکس عوام ہے ، ہم روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کریں گے ۔