iبلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت ملتوی

جمعہ 8 مارچ 2024 22:45

,کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے 08 مارچ 2024 بروز جمعہ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر سیشن کارروائی کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔