صدارتی الیکشن :لاہور میں عابدہ رشید نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) صدر مملکت کے انتخاب میں خاتون رکن اسمبلی عابدہ رشید نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔عابدہ رشید مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ہیں۔

(جاری ہے)

عابدہ رشید نے 10بجکر 20 منٹ پر ووٹ کاسٹ کیا جبکہ صدر مملکت کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں ہونے والی پولنگ میں سید علی حیدر گیلانی نے حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری اورسنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خا ن اچکزئی کی جانب سے مشتاق احمد خان نے پولنگ ایجنٹ کے فرائض سر انجام دئیے۔