ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل فنڈآڈٹ سرگودھاحبیب اللہ خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 9 مارچ 2024 22:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل فنڈآڈٹ حبیب اللہ خان مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدریٹائرہوگئے۔ان کے اعزاز میں فیصل ہال میں الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیاجس کے مہمان ِخصوصی زبیرفاروق تھے۔تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ آفتاب احمد تارڑ سمیت دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے۔تقریب کے مہمان ِخصوصی زبیر فاروق نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سرکاری نوکری کا ایک اہم حصہ ہے۔

ایمانداری کے ساتھ اہم فرائض منصبی کی انجام دہی کرکے ہم نہ صرف محکمہ بلکہ معاشرے میں عزت پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حبیب اللہ خان سمیت دیگر افسران نے پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا اور آج کی تقریب اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے ہمیشہ حکومت کے مجوزہ قوانین کی عملداری نہ صرف خود کی بلکہ اس پر عملدرآمد کرکے بلدیاتی اداروں میں آڈٹ کے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر آفتاب احمد تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے محکمہ نے ہمیشہ عوامی فنڈز کے درست استعمال کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فنانس کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر محمد ناظم سمیت دیگر افسران نے خطاب کیے اور اپنے ساتھی حبیب اللہ خان کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے حبیب اللہ خان کو شیلڈ سے نوازا گیا۔