کراچی ریجن نے نیشنل انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہفتہ 9 مارچ 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2024ء) کراچی ریجن نے نیشنل انڈر16 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں لاہور ریجن کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں کراچی ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر232 رنز بنائے۔عون عباس نے 79۔

(جاری ہے)

حذیفہ احسن نے56 اور محمد اذان نے43 رنز سکور کیے۔لاہور کی طرف سے سیف اللہ اور حسنین عباس ڈار نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میںلاہور ریجن کی ٹیم 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد اعظم نے 77 رنز اسکور کیے۔تاج محمد نے 49 رنز بنائے۔اسد عمر نے43 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہیں عمدہ باولنگ پر پلیئر آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔