Live Updates

سرگودھا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مریم نواز شریف

اتوار 10 مارچ 2024 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل محسن عباس کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے سرگودھا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سرگودھا کے نواحی علاقے میں تعینات محافظ سکواڈ کانسٹیبل محسن عباس پٹرولنگ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،شہید کانسٹیبل نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ محسن عباس کی قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی ان کے مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا ئے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو شہید کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات