ٹ*ختم نبوتؐ کا تحفظ آئین کی طاقت سے یقینی بنائینگی: سردار طاہر ڈوگر

اتوار 10 مارچ 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجا ب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ کا تحفظ آئین کی طاقت سے یقینی بنائینگے، ختم نبوتؐ اسلام اور ہمارے ایمان کا ریڈ زون ہے، ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کردینگے، ملک کو استحصالی قوتوں سے نجات دلانے کیلئے تمام اکائیوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، غریبوں کو ان کے حقوق دلانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے، فلسطین اور کشمیر میں مسلم نسل کشی کے خلاف خاموش نہیں رہینگے، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونیوالے مظالم کے خلاف تحریک چلائیں گے، فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا ہوچکی خاموش رہنے والی عالمی قوتیں اس مجرمانہ عمل میں ملوث ہیں، انصاف کی بالادستی میں تعصبانہ رویئے دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہے اس کے بھیانک نتائج ظالموں اور تعصب کا چشمہ لگانے والوں کو بھگتنا ہونگے۔