ایس ایم کے ڈیجیٹل کانسیپٹ اور ایس ایم کے ایونٹس کے زیراہتمام رنگا رنگ میلہ

اتوار 10 مارچ 2024 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) ایس ایم کے ڈیجیٹل کانسپیٹ اور ایس ایم ایونٹ نے مشترکہ طور پر ’’دی ہیبٹ سٹی‘‘ میں فیشن ملبوسات و جیولری، اور طبعی (آرگینک) مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا۔ ایس ایم کے ڈیجیٹل کانسپیٹ سی ای او فاطمہ شیراز اور ایم ایس کے ایونٹس کے مارکیٹنگ ہیڈ نے اس موقع پر کہا اس نمائش کا انعقاد موسم بہار کو خوش آمدید کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں شرکا کی تفریح طبع اور دلچسپی کے لئے مختلف سرگرمیاں رکھی گئیں جن میں مفت مہندی لگانے سے لیکر موسیقی، کھیل شامل تھے۔ نمائش کی اہمیت کا ایک پہلو شرکا کی کلنری آرٹ جیسے شعبے میں دلچسپی کی موجودگی تھی جس میں شیف جلال، شیف عرفان واسطی، سمیعہ شہادت، شیف ہادی فاروقی، ناہید انصاری، سامز کیک فیکٹری، اور شیف عائشہ نے خصوصی طور پر شرکت کیاور اپنی مہارت اور نفاست سے خوش ذائقہ مزیدار پکوان بنانے کی تراکیب شرکا کو بتائیں۔ منتظمین نے نمائش میں تعاون کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔