استنبول سیاحوں کا پسندیدہ شہر قرار

پیر 11 مارچ 2024 13:30

استنبول  سیاحوں کا پسندیدہ شہر قرار
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) ترکیہ کا شہر استنبول سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بن گیا۔ مارکیٹ ریسرچ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2023 میں قابلِ دید شہروں کی فہرست جاری کر دی ، جس میں استنبول پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فہرست کے مطا بق 2023 کے دوران استنبول 20 ملین 200 ہزارسیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر،لندن 18 ملین 800 ہزارسیاحوں کے ساتھ دوسرے ، دبئی 16 ملین 800 ہزارسیاحوں کے ساتھ تیسرے ،انطالیہ 15 ملین 700 ہزارسیاحوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پیرس( فرانس) پانچویں ، ہانگ کانگ(چین ) چھٹے، بینکاک(تھائی لینڈ)، ساتویں ، نیویارک سٹی (امریکا )آٹھویں ، کینکون (میکسیکو) نویں اور مکہ (سعودی عرب) دسویں نمبر پر ہے۔