Live Updates

صوبائی وزیرصہیب احمد بھرتھ کا شہید کانسٹیبل محسن عباس کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،شہید کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی

پیر 11 مارچ 2024 18:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2024ء) صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے چک 6 ایم ایل پھلروان میں شہید کانسٹیبل محسن عباس کے والد اور والدہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعزیت کے لیے آیا ہوں، وزیر اعلی پنجاب جلد شہید کے اہل خانہ سے ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل محسن عباس نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے قربانی دی ہے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ سمیت پوری قوم کو شہید کی قربانی پر فخر ہے۔شہید کی قربانی رنگ لائے گی اورملک امن و امان کا گہوارہ بنے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شہید کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلی پنجاب نے شہید کے اہل خانہ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران اور اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سفیان بن دلاور سمیت دیگر پولیس و انتظامی افسران بھی موجود تھے۔پولیس سٹیشن میانی محافظ سکواڈ سرگودھا میں تعینات کانسٹیبل محسن عباس دو روز قبل ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات