&سابقہ دور حکومت کے تمام تر فیصلوں اور پالیسیوں پر من وعن عمل ہوگا، وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی

{ تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے اور رانگ پوسٹوں کا مکمل خاتمہ ہوگا

پیر 11 مارچ 2024 20:45

ِپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2024ء) خیبرپختونخواکے وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ تعلیم ترقی کا واحد راستہ ہے اور ہماری تمام تر توجہ سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے اور سکولوں میں موجود بچوں کومعیاری تعلیم کی فراہمی پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی وزارت کی ابتداء سکول کے دورے اور داخلہ مہم کے آغاز سے کی ہے اورمیری کوشش ہوگی کہ ہم بطور ٹیم کام کریں۔

گراس روٹ لیول سے چیزوں کو ٹھیک کریں گے میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہمارے جو اضلاع خواندگی کے لحاظ سے کمزورہیں ان پر بھرپور توجہ دی جائیگی۔ اساتذہ کی کمی پوری کیجائیگی اور سابقہ دور حکومت کی تمام ترپالیسیاں جاری رکھی جائیگی اور تمام ادھورے کام مکمل کریں گے اور سابقہ دور حکومت میں کئے گئے فیصلوں پر من و عن عمل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول سٹی نمبر ون پشاور میں داخلہ مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، ڈائریکٹرایجوکیشن ثمینہ الطاف، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیرتعلیم نے نے مزیدکہاکہ امسال داخلہ مہم تیس اپریل تک جاری رہے گا اور ہم نے دس لاکھ طلبائو طالبات کو داخلہ دلانے کاٹارگٹ رکھاہے جس کو ہرصورت پوراکیاجائیگا۔

انہوں نے تمام ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کی کہ بچوں کے داخلے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور کوشش کریں کہ جن اضلاع میں خواندگی کم ہے اس کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم سے قومیں بنتی ہیں اور ترقی کا واحد راز تعلیم ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ دریں اثنائوزیرتعلیم فیصل خان ترکئی کو محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم بارے بریفنگ بھی دی گئی انہیں بتایاگیاکہ محکمہ تعلیم کے کل 107 جاری منصوبے ہیں جن میں بندوبستی اضلاع کے 58 اورضم اضلاع کیلئے 19 جبکہ اے آئی پی پروگرام کے بھی 30 منصوبے شامل ہیں اس طرح محکمہ تعلیم کے ذیلی اداروں میں ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی، ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ٹیکسٹ بک بورڈ، ایجوکیشن فاونڈیشنز، تعلیمی بورڈز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔

انہیں بتایاگیاکہ 11 سو سے زائد ڈبل شفٹ سکول میں 56 ہزار سے بھی زائد بچے پڑھ رہے ہیں محکمہ تعلیم میرٹ پر مبنی اور ضرورت مند بچوں کو مختلف وظائف فراہم کررہی ہے اور یکساں نصاب تعلیم صوبہ بھر میں رائج ہے۔ وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاکہ وہ بہت جلد تمام ذیلی دفاتر اور ڈائریکٹوریٹس بارے بریفنگ بھی لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام کام میرٹ پر ہوں گے، رانگ پوسٹنگ کومکمل طور پر ختم کیاجائیگا۔

تمام تبادلے میرٹ اورضرورت کے تحت ہوں گے تاکہ طلباء متاثر نہ ہو۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں گے اور تمام قابل عمل تجاویز زیرغور لائیں گے۔ 11-03-24/--251 #h# ئ*سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کا انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی #/h# )پشاور(آن لائن)سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کا انتقال، نماز جنازہ ادا کردی گئی سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان کی شریک حیات کی نماز جنازہ ولی باغ میں ادا کی گئی مرحومہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ ماجدہ تھیںنماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور صوبائی صدر ایمل ولی خان شریک تھی سابق وزیراعلی امیرحیدر خان ہوتی اور مرکزی ترجمان زاہد خان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان اور سینیٹر ارباب عمرفاروق کاسی بھی نماز جنازہ میں موجود تھی سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلوراور لونگین ولی خان بھی نماز جنازہ میں شریک تھی پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماں نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ میںکثیر تعداد میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندے اورعام عوام بھی شریک تھی مرحومہ کو ولی باغ میں خان عبدالولی خان کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔

خیبر پختونخواکے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی اہلیہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں ظاہر شاہ طورو نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔